شمالی کوریا نے پہلی بار 23 میزائل داغ دئیے‘ حدود میں گرنے پر جنوبی کوریا جواب: امریکہ نے مذمت کر دی
پیانگ یونگ (نوائے وقت رپورٹ) شمالی کوریا نے سمندری حدود میں 23 میزائل فائر کئے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک میزائل جنوبی کوریا کی سمندری حدود کے قریب گرا۔ شمالی کوریا نے ایک دن میں پہلی بار اتنی تعداد میں میزائل فائر کئے۔ شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل 1945ءکے بعد پہلی بار جنوبی کوریا کی سمندری حدود میں گرا۔
شمالی کوریا کے میزائل فائر کو جنوبی کوریا نے علاقائی تجاوزات کا اقدام قرار دیا۔ جنوبی کوریا نے بھی وارننگ کے طور پر میزائل فائر کئے۔ امریکہ نے شمالی کوریا کے میزائل فائر کی شدید مذمت کی ہے۔
میزائل فائر