افغانستان میں رواں برس پوست کاشت میں ایک تہائی اضافہ
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم(یو این او ڈی سی)نے کہا ہے کہ افغانستان میں رواں برس پوست کی کاشت میں ایک تہائی اضافہ ہوا ہے، یہ2021ءمیں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اس معاملے پر ادارے کی پہلی رپورٹ ہے۔افیون کی تیاری میں استعمال ہونے والے پوست کی کاشت کے لیے افغانستان دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور حالیہ برسوں میں اس کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔یو این او ڈی سی نے کہا ہے کہ اپریل میں پوست کی کاشت پر طالبان کی پابندی کے بعد قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم رواں برس اس کی فصل کو بڑی حد تک پابندی کے حکم سے استثنی حاصل تھا۔یو این او ڈی سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے دوران افغانستان میں افیون کی کاشت 32 فیصد اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 33 ہزار ہیکٹر (5 لاکھ 80 ہزار ایکڑ)تک پہنچ گئی ہے، 1994 ءمیں اس نگرانی کے آغاز سے یہ 2018 ءاور 2019ءکے بعد اب تک کا تیسرا سب سے بڑا زیرکاشت رقبہ ہے۔
افغانستان/ اقوام متحدہ