• news

کِک باکسنگ ‘ چائے پراٹھا بنانے والے نثار احمد نے چاندی کا تمغہ جیت لیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قازقستان میں منعقدہ ایشین ایم ایم کِک باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے فائٹرز نثار احمد اور محمد صابر نے شرکت کی۔کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاو¿ن کے رہائشی نثار احمد نے 60 کے جی میں سلور میڈل حاصل کیا۔نثار احمد بلدیہ ٹاو¿ن میں چائے کے ہوٹل پر چائے پراٹھا بنانے کا کام کرتے ہیں۔ 
اور رات کے اوقات میں کِک باکسنگ کی پریکٹس کرکے اپنا شوق پورا کرتے ہیں۔ انہوں نے چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے سخت محنت کی، اس سے قبل نثار احمد نے اس کیٹیگری میں چار مرتبہ نیشنل چیمپئن بھی اپنے نام کی ہیں۔واضح رہے کہ انہوں نے گزشتہ برس روس میں کھیلی گئی مکس مارشل آرٹ چیمپئن شپ میں برانز میڈل حاصل کیا تھا۔22 سالہ نثار احمد فائنل فائٹ میں قازقستان کے فائٹر سے شکست کھانے کے بعد چاندی کے تمغے کے حقدار ٹھہرے اور ساتھ ہی انہوں نے ورلڈ موتائی چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن