• news

زمبابوے ، نیدر لینڈز سیمی فائنل دوڑ سے باہر


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی20 ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دےدی۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ‘ ٹیم 20 رنز پر ابتدائی تین بیٹر کی وکٹیں کھو بیٹھی۔سین ولیمزاور سکندر رضا نے چوتھی وکٹ کےلئے 48 رنز کی شراکت قائم کی، 68 کے مجموعی سکور پر ولیمز کی 28 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔ملٹن شمبا 2 رنز بنا سکے۔ سکندر رضانے 40 رنز بنائے۔ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پال وین میکرن نے 3 ‘ برینڈن گلوور، لوگوان وین بیک اور بیس ڈی لیڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔نیدرلینڈز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو انہیں ابتدا میں ہی سٹیون مائبرگ کی قیمتی وکٹ کا نقصان جھیلنا پڑا۔ٹام کوپر اورمیکس او ڈاﺅڈ نے 73 رنز کی شراکت قائم کر کے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ٹام کوپر 32 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے تو اگلے ہی اوور میں کولن ایکرمین بھی رچرڈ نگاروا کی وکٹ بن گئے۔میکس او ڈاو¿ڈ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی لیکن بلیسنگ مزربانی نے ان کو چلتا کیا۔اختتامی اوورز میں نیدرلینڈز کی ٹیم یکے بعد دیگرے وکٹیں گنوا کر کچھ نروس نظر آئی تاہم بیس ڈی لیڈ نے شان ولیمز کو چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو 5 وکٹوں کی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔میکس او ڈاو¿ڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔میچ کے بعد زمبابوے اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہیں ۔ زمبابو ے کے چار میچز میں تین پوائنٹس جبکہ نیدر لینڈز کے چار میچز میں دو پوائنٹس ہیں ۔ بھارت نے بنگلہ دیش کو ڈی ایس ایل میتھڈ کے تحت 5 رنز سے شکست دےدی۔ایڈیلیڈ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت نے 6 وکٹوں پر 184 رنز بنائے۔ویرات کوہلی نے 64 رنز کا ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔کپتان روہت شرما 2 اور کے ایل راہول 50، سوریا کمار یادیو 30، ہاردک پانڈیا 5، دنیش کارتک اور اکسر پٹیل 7، 7 رنز بناکر آﺅو¿ٹ ہوئے۔ حسن محمود نے تین جبکہ کپتان شکیب الحسن 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔185رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی بیٹرز نے عمدہ آغاز فراہم کیا، لٹن داس نے 21 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔بنگلہ دیش نے 7 اوورز میں بغیرکسی نقصان کے 70 رنز بنائے تھے کہ پھر بارش آڑے آگئی اور ڈک ورتھ لیوئس میتھڈ کے تحت بنگلہ دیش کو 16 اوورز میں 151 رنز کا ہدف ملا تاہم 151 رنز کے تعاقب میں ٹیم 6 وکٹ پر 145 رنز بناسکی۔لٹن داس27 گیندوں پر 60 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، نجم الحسین 21 اور شکیب الحسن نے 13 رنز بنائے، نورالحسن 25 رنز کےساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے، مصدق حسین 6 ، عفیف حسین 3 اور یاسر علی ایک رن بناسکے جبکہ تسکین احمد 12 رنز کےساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ویرات کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن