فخر زمان انجری کا شکار ،حارث کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان
لاہور(اسپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ سے قبل پاکستان ٹیم کے بیٹر فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد انکی جگہ محمد حارث کو پاکستان ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر نجیب سومرو نے سڈنی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فخر زمان کی انجری وہ ہی ہے جو ایشیا کپ میں تھی۔میڈیکل پینل تمام صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے، فخر زمان جنوبی افریقہ کیخلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔ فخر زمان کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، امید ہے وہ جلد انجری سے نجات حاصل کرلیں گے، میڈیکل پینل ان کی انجری کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔ فخر زمان کو کھلا کر رسک لیا تھا کبھی کبھی اس طرح کے رسک میں کامیابی ملتی ہے۔کبھی انجری دوبارہ سر اٹھا لیتی ہے۔بدقسمتی سے فخر کی انجری دوبارہ ہوگئی اس وجہ سے انہیں آرام دیا جارہا ہے۔ فخر زمان پر زیادہ رسک نہیں لیں گے۔ کسی بھی کھلاڑی کو انجری کسی بھی وقت ہوسکتی ہے، ٹیم کے باقی(باقی صفحہ5پر)
تمام کھلاڑی فٹ ہیں۔ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔پاکستان ٹیم کی مینجمنٹ مزید مشاورت کے بعد آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کی درخواست کریگی۔