کرونا سے مزید ایک مریض جاں بحق بچوں کی ویکسی نیشن 5 نومبر تک جاری
اسلام آباد (خبر نگار) ملک بھر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 9ہزار249 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.79فیصد پر ہے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ51 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری طرف بچوں کی ویکسی نیشن جاری ہے۔ وفاقی وزیر قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ ملک بھر میں5 سے11 سال کی عمر کے بچوں کو کرونا وائرس کی وبا سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومت پاکستان نے ویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کر دیا گیا ہے جو 5 نومبرتک جاری رہے گی۔