بھائی قتل کیس‘ فرد جرم کے لئے ملزم 21 نومبر کو طلب
3
لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے شاہدرہ میں وکیل طاہر یعقوب کے تین بھائیوں کے قتل کیس میں 21 نومبر کو ملزموں کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر لیا، ملزمہ رشیدہ، علی رضا‘ امجد اور غلام رضا سمیت چھ ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ مدعی طاہر یعقوب نے ملزمہ کے بیٹے کو گاڑی کے بونٹ پر بیٹھنے سے منع کیا، ملزمہ رشیدہ کے طیش دلانے پر اس کے بیٹوں اور داماد نے گولیاں چلا دیں۔