• news

 نواز شریف خود ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتے ہیں:شیخ رشید 


 راولپنڈی  (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نومبر بھاری اور فیصلہ کن ہوگا ، راولپنڈی کا عظیم الشان تاریخی استقبال فیصلہ کن ہوگا ، نواز شریف خود ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے۔اپنے لییریلیف چاہتا ہے اورہمارے لیے تکلیف چاہتا ہے۔رانا ثنااللہ ذہنی مریض اوراجرتی قاتل ہے جو اداروں کو بیوقار کرنے کی ناکام ناپاک کوشش کرے گا اور رسوا ہوکرگھر جائیگا۔ مسئلہ سیاست نہیں اب ریاست ہے۔نومبر بھاری اورفیصلہ کن ہوگا،10نومبرکو بھرپور حکمت عملی کے ساتھ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچے گا۔راولپنڈی کاعظیم الشان تاریخی استقبال فیصلہ کن ہوگا۔نہ گندم،نہ گیس،نہLPGہے، 30 فیصدمہنگائی بڑھ گئی ہے۔ڈیفالٹ زدہ حکومت کاگند اٹھانا آسان کام نہیں۔اگر فیصلہ لوگوں نے اپنے ہاتھ میں لے لیا توفیصلہ کچھ بھی ہوسکتاہے۔

ای پیپر-دی نیشن