پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے 11ایڈیشنل ججز مستقل کرنے کی منظوری دے دی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اعلی عدلیہ میں ججز تقرریوں کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے 11ایڈیشنل ججز مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے ان تمام ججز کو مستقل کرنے کی سفارش جوڈیشل کمشن نے کی تھی۔ مستقل کیے جانے والے ججز میں جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین، جسٹس انور حسین، جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں۔ جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی، جسٹس راحیل کامران شیخ بھی مستقل کیے جانے والے ججز میں شامل ہیں۔ پارلیمانی کمیٹی نے سپریم کورٹ کے ججز اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ناموں کی منظوری کیلئے اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ کر لیا۔10 نومبر کو بلائے گئے اجلاس میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کیلئے جوڈیشل کمشن کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔