مچھ جیل کی مرچی وارڈ میں انگریز نئے قیدیوں سے مرچیں پسواتے تھے
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) مچھ جیل کی مرچی وارڈ کیا ہے؟ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد انہیں مچھ جیل کی مرچی وارڈ منتقل کرنے کا بیان دیا گیا ہے۔ بلوچستان کی سب سے بڑی جیل مچھ جیل کی مرچی وارڈ جیل کے گیٹ نمبر4 کے ساتھ قائم وراڈ نمبر9 کو کہا جاتا ہے، یہ وارڈ مرچی وارڈ کے نام سے بھی مشہور ہے، یہاں انگریز دور میں نئے آنے والے قیدیوں کو رکھا جاتا تھا اور ان سے جیل میں کھانا بنوانے کیلئے لال مرچیں پسوائی جاتی تھیں یہ وارڈ آج بھی مچھ جیل میں موجود ہے۔ 9نمبر یا مرچی وارڈ ان دنوں بھی موجود ہے اور یہاں جن قیدیوں کو تنہائی میں رکھنا ہوتا ہے انہیں اس وارڈ میں منتقل کیا جاتا ہے۔