قلعہ دیدار سنگھ: بیٹی کیلئے جہیز خریدنے والا ڈکیتی مزاحمت پر قتل
قلعہ دیدار سنگھ+ گوجرانوالہ (نمائندگان خصوصی) بیٹی کی شادی کے جہیز خریدنے گیا باپ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیاگیا۔ واقعہ تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ اگوچک کے قریب پیش آیا۔ ڈاکو فرار ہو گئے۔ نعش ہسپتال منتقل کردی گئی۔ تفصیل کے مطابق نوکھرکا رہائشی ریاست فوجی بیٹی بیٹے کی شادی کے لیے جہیز خریداری کے لیے گوجرانوالہ گیا تھا کہ واپسی پر مین حافظ آباد روڈ اگو چک کے قریب 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوﺅں نے روک 15 ہزار روپے نقدی چھین لی اور مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے ریاست کو گولیاں مار دیں جسے رورل ہیلتھ سنٹر قلعہ دیدار سنگھ پہنچایا گیا جہاں بروقت ابتدائی طبی امداد نہ ملنے اور زیادہ خون بہہ جانے پہ اسکی موت واقع ہوگئی۔
قتل