روس کا یوٹرن یوکرائن سے اناج فراہمی کا معاہدہ بحال کر دیا:خوشی ہوئی امریکی سفیر
نیویارک (نوائے وقت رپورٹ + اے پی پی) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی یوکرائن اناج معاہدے میں واپسی پر خوشی ہوئی ہے۔ روس بھی اس بات کا قائل ہے اسے معاہدہ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ روس کو معلوم ہے وہ دنیا کو خوراک فراہمی کے راستے میں حائل نہیں ہو سکتا۔ ادھر روسی عدالت نے کہا روسی فوج کے بارے میں جعلی معلومات ڈیلیٹ نہ کر کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ فیصلے میں وکی پیڈیا کو 20 لاکھ رویل جرمانہ کر دیا۔ترجمان روسی وزارت خارجہ نے کہا جوہری ہتھیاروں کی جنگ سے بچاؤ کیلئے پرعزم ہیں۔ عالمی جوہری طاقتوں کے درمیان تصادم سے گریز اولین ترجیح ہے۔ جوہری جنگ کی روک تھام کے 5 ملکی مشترکہ بیان پر قائم ہیں۔ دیگر جوہری طاقتیں بھی کسی بھی تصادم کو روکنے کیلئے مل کر کام کریں۔ یاد رہے روس نے یوٹرن لیتے ہوئے یوکرائن سے اناج فراہمی کا معاہدہ بحال کر دیا ہے۔