مسائل کے حل کا فورم پارلیمنٹ،سڑکوں پر آنے سے ختم نہیں ہونگ:یوسف رضا گیلانی
لاہور (عیشہ پیرزادہ+ میگزین رپورٹ) سڑکوں پر آنے سے مسائل حل نہیں ہونگے، مسائل کے حل کا فورم پارلیمنٹ ہے، آرمی چیف کی تقرری آئین کے مطابق ہوگی۔ عمران خان کا لانگ مارچ اس پر اثر انداز نہیں ہو سکتا، لانگ مارچ کی اسلام آباد کی جانب رفتار تیز ہو یا سست ہو، آرمی چیف کی تعیناتی سے اس کا کچھ لینا دینا نہیں ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم پاکستان سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے اپنی رہائشگاہ پر نوائے وقت کو خصوصی انٹرویو میں کیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کا امریکہ کی مداخلت کا بیانیہ خود ساختہ ہے، پہلے انہوں نے اپنے صدر کے کہنے پر ان کے زور پر اعتماد کا ووٹ لیا تھا جن کوآج یہ نیوٹرل ہونے پر برا کہتے ہیں۔ اس سوال پر کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو خود پریس کانفرنس کیوں کرنی پڑی، سابق وزیر اعظم نے انکشاف کیا کہ جب ان کی آرمی چیف کے ساتھ پریزیڈنسی میں یاکہیں ملاقات ہوئی،جس کا انتظام صدر مملکت نے کیاتھا، تو اس ملاقات میں انہیں ایکسٹینشن دینے کی آفر کی گئی اور کہاگیا کہ ہمارے خلاف عدم اعتماد نہ ہونے دیں، لیکن صاف جواب دیدیا گیاکہ ہم نیوٹرل ہیں، مداخلت نہیں کریں گے، جس کے گواہ ڈی جی آئی ایس آئی تھے۔ اس لیے ڈی جی کو خود سامنے آنا پڑا۔ یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیانیہ کے متعلق کہا کہ عمران خان کا جھوٹا بیانیہ ہم نے ملتان میں دفن کر دیا۔ عمران خان فاشسٹ ہے، جو ملک میں استحکام نہیں چاہتا۔ ملک کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بےنظیر بھٹو کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بےنظیر بھٹو نے انہیں کہا تھاکہ 85 میں غیرجماعتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنا ان کی غلطی تھی، اسمبلیوں سے کبھی باہر نہیں رہنا چاہیے۔
یوسف رضا