پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی قیادت کو سکیورٹی تھریٹس سے متعدد بار آگاہ کیا
لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس نے سکیورٹی تھریٹس کے حوالے سے پی ٹی آئی لانگ مارچ انتظامیہ کو متعدد بار تحریری طور پرآگاہ کیا تھا۔ پی ٹی آئی لانگ مارچ کو تھریٹس بارے آگاہ کیا اور پی ٹی آئی قیادت بلٹ پروف روسٹرم اور شیشہ کو ہر صورت استعمال کرنے کا کہا تھا۔ گوجرانوالہ پولیس حکام نے تحریری طور پر عمران خان کے چیف سکیورٹی آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) عاصم اور کوآرڈنیٹر سکیورٹی شنیلہ علی کو یکم نومبر 2022ء کو مراسلہ بھیج کر بھی خطرات اور حفاطتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا کہ موصولہ تھریٹس کے پیش نظر سکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جائے۔