• news

شاداب خان کی شاندار کرکردگی پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیدی



لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقہ کو 33 رنز سے شکست دیدی۔سڈنی میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے 9وکٹوں  پر 185 رنز بنائے۔اننگز کے آغاز پر محمد رضوان نے چوکا مارا اور 4 رنز بناکر بولڈ ہوگئے، محمد حارث نے 11 گیندوں پر 28 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔  بابر اعظم 6 ،  شان مسعود  2 رنز بناکر پویلین لوٹے۔پاکستان ٹیم نے 43رنز پر چار وکٹیں گنوانے کے بعد افتخار احمد اور شاداب خان نے ٹیم کو سنبھالا دیا ۔ پاکستانی ٹیم کا سکور افتخار احمد اور محمد نواز نے سنبھالا اور سکور کو 95رنز تک پہنچا دیا۔ محمد نواز 28 رنز بناکر چلتے بنے ۔شاداب خان بیٹنگ کیلئے افتخار احمد کیساتھ مل کر سکورکو 176رنز تک پہنچایا۔شاداب خان نے بیس گیندوں  پر نصف سنچری بنائی ۔ شاداب خان 52رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ افتخار احمد نے 51رنز کی اننگز کھیلی ۔ وسیم جونیئرصفر، حارث 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب ہ نسیم شاہ 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔انرچ نوکیا نے چار ‘وائن پارنیل ‘کاگیسو ربادا‘تبریز شمسی اور لیونگی نگیڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ 186رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کے دوران بارش کے باعث میچ روکنا پڑا اور پھر ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقہ کو  14 اوورز میں 142 رنزکا ہدف ملا۔ تاہم جنوبی افریقی ٹیم 14 اوورز میں 9 وکٹوں پر 108 رنز بناسکی۔ شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں اور شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ گروپ 2 میں بھارت نے 4 میں سے 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے4 میچز میں 5  اور پاکستان ٹیم 4 میچز میں 4 پوائنٹس حاصل کرسکی ہے۔پاکستان آخری میچ چھ نومبر کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گا۔

ای پیپر-دی نیشن