دورہ نیپال ‘قومی فٹبال کیمپ آج سے شروع‘کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)دورہ نیپال کی تیاری کیلئے قومی فٹبال کیمپ کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا،منتخب کھلاڑیوں نے لاہور میں رپورٹ کردی،ابتدائی طور پر کیمپ میں 90کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا تھا،پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر 36کو شارٹ لسٹ میں شامل کیا گیا دوسرے مرحلے کیلئے 19کو منتخب کیا گیا۔
جبکہ دیگر بھی ان کے ساتھ ٹریننگ میں شریک ہوں گے جبکہ دیگر بھی ان کے ساتھ ٹریننگ میں شریک ہوں گے،منتخب کھلاڑیوں میں ثاقب حنیف،عبدالباسط، عمر حیات،سہیل خان،مامون موسٰی، سید جنید علی،زین العابدین اسحاق،شائق دوست،محمد وحید،زین جونیئر،عبدالقدیر خان،سردار ولی،عبداللہ شاہ،محمد افضل،عدنان سعید، عمیر علی،محمد وحید خان، حسیب خان اور عالمگیر شامل ہیں۔