شہباز منی لانڈرنگ کیس‘ شریک ملزموں کے خلاف مقدمہ کی کارروائی 19 نومبر تک ملتوی
لاہور (خبر نگار) ایف آئی اے سنٹرل کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کا معاملہ پر وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے شریک ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت جج اعجازِ اعوان کے رخصت پر ہونے کے باعث کارروائی 19 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ منی لانڈرنگ مقدمے میں شریف گروپ آف کمپنیز کے سی ایف او محمد عثمان سمیت تیرہ ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھیں ہیں۔ سپیشل سینٹرل کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کر رکھا ہے۔ ایف آئی اے سنٹرل کورٹ میں بریت کی درخواستیں دائر کیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کے خلاف سولہ ارب روپے کا چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔
منی لانڈرنگ/ملتوی