عمران پر فائرنگ پاکستان کی سلامتی‘ جمہوریت پر حملہ ہے: شیخ رشید
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملہ پاکستان کی سلامتی اور جمہوریت پر حملہ ہے۔ پاکستان میں خانہ جنگی کی سازش ہے عمران خان کی جان لینے کا منظم منصوبہ ہے راولپنڈی سے عوام کا سمندر نکلنا ہے اور اب ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔ عوام سے کہوں گا کہ وہ پرامن رہیں عوام قانون ہاتھ میں نہ لیں اللہ کا شکر ہے کہ عمران خان کی جانب بچ گئی۔ قوم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے۔ سازشی اسی ماہ ماہ بے نقاب ہو جائیں گے۔ رانا ثناء اللہ اور ان کے پیچھے سازشی حکومت قانون کے شکنجے میں آئے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ 15 نومبر تک آرپایا کا فیصلہ ہوجائے گا۔ عمران خان کے سوا کسی سے رابطے میں نہیں ہوں۔ نوازشریف جو چاہتا ہے وہ نہیں ہو سکے گا بھکاریوں کو کسی جگہ سے خیرات نہیں ملی۔ آج لال حویلی کے باہر احتجاجی جلسہ کریں گے اور یلی نکالیں گے۔ نام نہاد ملازم کا اعترافی بیان جس طرح وائر ل کیا گیا اس سے حالات مشکوک ہو گئے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ تعیناتی کے مسئلے میں نوازشریف اور شہبازشریف ایک پیج پر نہیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان شیخ رشید نے کہا کہ سارا جہان ایک انسان عمران خان کے پیچھے پڑ گیا ہے۔ لیکن وہ سب کو شکست دے گا۔
شیخ رشید