پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب
لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے خلاف پنجاب اسمبلی کا 42واں لیکن خصوصی اجلاس آج سہ پہر تین بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس کی یہ خصوصی نشست عمران خان اور ان کے پر امن حقیقی آزادی مارچ پر قاتلانہ حملہ کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرنے کے لئے مقرر کی گئی ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کی صدارت سپیکر محمد سبطین خان کریں گے۔
پنجاب اسمبلی