عمران خان پر حملے کیخلاف پنجاب بار کونسل نے آج ہڑتال کا اعلان کردیا
ملتان، وہاڑی(سپیشل رپورٹر، کرائم رپورٹر) عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل نے کل پنجاب بھر کی وکلاء بارز میں آج ہڑتال کا اعلان کردیا ، وائس چیئرمین پنجاب بارجعفر طیار بخاری نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔وہاڑی سے کرائم رپورٹر کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وہاڑی کے صدر بابر منظور دوگل نے کہا کہ وہ عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور آج جمعہ وہاڑی بار کی جانب سے مکمل ہڑتال ہو گی احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی
ہڑتال کا اعلان