• news

شہباز گل کی جانب سے حاضری  سے استثنیٰ کی درخواست منظور


 اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام پر شہباز گل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظو زکرلی گئی ۔ جمعہ کو سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی ۔ملزم شہباز گل کو چالان کی نقول فراہم کی جانی تھیں ۔دوران سماعت پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی اور وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز گل بیمار ہیں اور سفر نہیں کر سکتے آج کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی جائے۔ جج نے ہدایت کی کہ آخری موقع دے رہا ہو آئندہ سماعت پر ملزم اپنی حاضری یقینی بنائے۔عدالت نے شہباز گل کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 7 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔
درخواست منظور

ای پیپر-دی نیشن