الہ آباد/ ٹھینگ: محکمہ جنگلی حیات کی غفلت سے مسافر گاڑی نے نایاب ہرن کو کچل دیا
الہ آباد/ ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ جنگلی حیات کی مبینہ غفلت سے تیز رفتار مسافر کوچ نے نایاب ہرن پاڑا کچل دیا۔ ہرن موقع پر ہلاک ہوگیا محکمہ جنگلی حیات نے وقوعہ پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ سماجی حلقوں کے رہنماؤں عرفان چودھری ایڈووکیٹ‘ ذوالفقار چودھری‘ راشد منہاس و دیگر نے حکام سے روڈ کے اطراف میں باڑ لگا کر نایاب جنگلی جانوروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہرن