• news

کراچی بلدیاتی انتخابات  الیکشن کمیشن نے 9نومبر کو سیاسی جماعتی کو بلانے کا فیصلہ کر لیا


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمیشن کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے صوبائی حکومت کی رپورٹ پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن اور سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شرکت کی۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کو کراچی میں بلدیاتی انتخابا ت کے انعقاد کے حوالے سے صوبائی حکومت کی رپورٹ پر بریف کیا گیاکہ صوبائی حکومت سندھ نے اپنی رپورٹ میں تحریر کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے پولیس کی نفری ناکافی ہے اور سندھ کے دوسرے اضلاع سے منگوانا ممکن نہیں۔ مزید پولیس اہلکاران وزارت داخلہ کی درخواست پر اسلام آباد بھجوائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کووڈ ویکسینیشن اور انٹرنیشنل دفاعی نمائش، سیمینار میں ان کی تعیناتی ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی طرف سے فوری انتخابات کے انعقاد کے خط پر بھی غور کیا اور فیصلہ کیا کہ لوکل گورنمنٹ انتخابات کا کیس الیکشن کمیشن میں سماعت کے لئے 9 نومبر 2022 کو مقرر کیا جائے۔ جس میں سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کئے جائیں۔ مزید جماعت اسلامی پاکستان، پاکستان تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کو بھی بلایا جائے گا تاکہ وہ اگر مؤقف پیش کرنا چاہیں تو پیش کریں تاکہ کراچی کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا فیصلہ تمام سٹیک ہولڈروں کو سننے کے بعد کیا جا سکے۔
کراچی بلدیاتی الیکشن

ای پیپر-دی نیشن