• news

ڈالر 50 پیسے مہنگا‘ سونے کی قیمت 550 روپے کم‘ سٹاک مارکیٹ تیز


کراچی (کامرس رپورٹر) جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 52 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 221.43 روپے سے بڑھ کر 221.95روپے ہو گئی۔ جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50 پیسے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت 227.25 روپے سے بڑھ کر 227.75 روپے ہو گئی۔ دوسری طرف مقامی سطح پر سونے کی قیمت550روپے کمی سے1لاکھ 51 ہزار روپے تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت 472روپے کمی سے 1لاکھ 29ہزار 458روپے رہی۔ جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1590 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔ ادھر پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا سلسلہ بدستور جاری رہا۔ کے ایس ای 100انڈیکس 146  پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 42000 پوائنٹس کی سطح کو عبور کرگیا۔ کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں19ارب 15کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔  جبکہ 41.27 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
ڈالر/ سونا

ای پیپر-دی نیشن