• news

عمران کیسے پارٹی عہدہ نہیں رکھ سکتے مطمئن کریں ہائیکورٹ 


لاہور (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود  سیٹھی نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت دی ہے کہ عمران خان پارٹی عہدہ کیسے نہیں رکھ سکتے ہیں؟ عدالت کو اس نقطے پر مطمئن کریں۔ درخواست گزار کے وکیل نے آرٹیکل 63 ون تھری پڑھ کر سنایا جس کے تحت عمران خان کو نااہل کیا گیا ہے۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان آرٹیکل 62‘ 63 کے تحت اب پارٹی عہدہ  نہیں رکھ سکتے ہیں۔  عمران خان این اے 95 سے نااہل قرار دیئے جا چکے ہیں۔
ہائیکورٹ/ مطمئن

ای پیپر-دی نیشن