ہری پور : ہونہار طالب علم نے وائی فائی اور آواز سے چلنے والی کار تیار کر لی
ہری پور (اے پی پی)ہری پور کے گورنمنٹ سینیٹینئل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون کے ہونہار طالب علم اویس خان نے وائی فائی اور آواز سے چلنے والی کار تیار کر لی۔ وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی اور سیکرٹری ایجوکیشن معتصم باللہ کے دفتر میں اویس خان نے اپنا پراجیکٹ پیش کیا جس کو دیکھ کر وزیر تعلیم نے خود وائی فائی اپنے موبائل سے کار چلائی اور اس بچہ کے پراجیکٹ کو بہت پسند کیا ۔
اور بہترین پراجیکٹ تیار کرنے پر ہونہار طالب علم اویس خان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے بہترین کاوش پر پرنسپل بشارت خان اور تمام سٹاف کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اہلیان علاقہ اور بچوں کے والدین نے بھی پرنسپل بشارت خان، ہونہار طالب علم اویس خان، اس کے والدین اور تمام سٹاف کو بھی دلی مبارکباد پیش کی۔
کارتیار