• news

گھریلو کارکن کے اقامے کی تجدید میں تاخیر پر جرمانہ ہوگا،سعودی وزارت 


مکہ مکرمہ(اے پی پی)سعودی حکومت نے کہا ہے کہ گھریلو کارکن کے اقامے کی تجدید میں تاخیر پر جرمانہ کیا جائے گا۔ سعودی خبررساں ادارے نے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی کے حوالے سے بتایا کہ گھریلو کارکنان جن میں فیملی ڈرائیور، چوکیدار اور ملازمہ وغیرہ شامل ہیں ،کے حقوق کا بھی اسی طرح تحفظ کیا گیا ہے جس طرح تجارتی اداروں کے کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقامہ کی تجدید میں تاخیر اور دیگر خلاف ورزیوں پر وہی قانون لاگو ہوتا ہے جو عام کمرشل کارکن کے لیے ہے،اقامہ ایکسپائرہونے کے تین دن کے اندر اندر تجدید نہ کرانے پر500 ریال جرمانہ عائد ہوتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اقامے کی تجدید اس وقت تک ممکن نہیں جب تک اقامہ کی تاخیر پرعائد ہونے والا جرمانہ ادا نہ کیاجائے ۔ حکام نے کہا کہ گھریلو کارکن کے اقامہ کی تجدید میں ہونے والی تاخیر پربھی وہی قانون لاگو ہوتا ہے جو عام کمرشل کارکن کے اقامے کی تاخیر پرعائد کیاجاتا ہے،پہلی بار اقامے کی تجدید میں تاخیر پر 500 ریال جرمانہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقامے کی تجدید میں تاخیر ہونے پرجوازات کے سسٹم میں ریکارڈ ہوجاتا ہے جس کے بعد جب بھی تاخیر ہوگی جرمانہ 1000 ریال کیاجاتا ہے۔
سعودیہ جرمانہ

ای پیپر-دی نیشن