• news

برطانیہ: مہنگائی روکنے کیلئے شرح سود  میں 0.75 پوائنٹس کا تاریخی اضافہ


لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں مہنگائی کی روک تھام کے لیے شرح سود میں 3 دہائیوں میں سب سے زیادہ اضافہ کردیا گیا ہے۔ بینک آف انگلینڈ کی جانب سے شرح سود میں 0.75 بیسز پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد وہ 3 فیصد ہوگیا ہے۔ بینک آف انگلینڈ کی جانب سے مسلسل 8 ویں بار شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے۔
 شرح سود میں کیا جانے والا نیا اضافہ 1989ءکے بعد سب سے زیادہ ہے۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں مہنگائی کی شرح 10.1 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور اس میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بینک آف انگلینڈ کے مطابق 2023ءمیں شرح نمو میں کمی کا امکان ہے جبکہ توانائی ذرائع کی قیمتوں میں اضافے اور مشکل مالیاتی حالات کے باعث مہنگائی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بینک آف انگلینڈ کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے بتایا کہ شرح نمو اور مہنگائی کی صورتحال برطانوی معیشت کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔
برطانیہ/ شرح سود

ای پیپر-دی نیشن