اسلحہ کے ساتھ آئیں گے‘ خیبر پی کے کے وزیر کی کلاشنکوف لہرا کر رانا ثناءکو دھمکی
باجوڑ (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رکن خیبر پی کے اسمبلی اور صوبائی وزیر انور زیب خان نے کلاشنکوف لہرا کر وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کو دھمکی دے ڈالی۔ وزیر سوشل ویلفیئر انور زیب خان نے ویڈیو میں کہا کہ رانا ثناءاللہ سن لو ہم بندوقوں اور اسلحے کے ساتھ آئیں گے۔ انشاءاللہ سب تیار ہیں۔ اسلحہ لہراتے انہوں نے کہا کہ یہ دیکھو رانا ثناءاللہ اس بندوق کے ساتھ آئیں گے‘ تمہاری بندوق کا جواب دیں گے کیونکہ پہل تم نے کی۔
بندوق لہرا دی