• news

پاکستان کیساتھ تعلقات پر تبصرہ امریکہ کو زیب دیتا نہ منہ بنانا چاہیے:چین


واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سٹمسن سینٹر میں چائنا پروگرام کی ڈائریکٹر  ین سن نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات پر تبصرہ کرنا امریکا کو زیب نہیں دیتا کیوں کہ دونوں ممالک کے تعلقات سے نہ تو امریکا کا کوئی لینا دینا ہے اور نہ ہی اس پر انہیں منہ بنانا چاہئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار ین سن نے واشنگٹن میں پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے ہونے والے دو روزہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ین سن نے کہا کہ پاکستان پر چین کے قرضوں کو ازسر نو اقساط کرانے کے لیے امریکی دباؤ درست نہیں۔ ین سن نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات جنوبی ایشیا کے لیے چین کی مجموعی حکمت عملی کا ایک عنصر تھے لیکن چین پْراعتماد ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔ تاہم ین سن نے یہ بھی کہا کہ چین پاکستان کے حوالے سے اپنی پالیسی اور توقعات کو بھی دوبارہ ترتیب دے رہا ہے، خاص طور پر سی پیک کے حوالے سے اور اس میں ایک خوش آئند رویہ ہے کہ پاکستان اپنی بیرونی حکمت عملی کو دوبارہ متوازن کرتے ہوئے امریکا سے رابطہ کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن