لوگوں نے ثابت کردیا وہ عمران خان کیساتھ ہیں:ارم اکمل
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے وویمن ونگ سینٹر ل پنجاب کی جوائنٹ سیکرٹری ارم اکمل نے کہا ہے کہ لاہور ،شیخوپورہ، قصور ،ننکانہ صاحب سمیت دیگر اضلاع کی ہزاروں خواتین اور فیمیلز نے عمران خان آزادی مارچ میں شرکت کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ اب کسی غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنیوالوں کیساتھ نہیں بلکہ قائداعظم محمد علی جناح ؒاور علامہ محمداقبال کے افکار اور نظریات کی روشنی میں آزاد ،خودمختار پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے جدوجہد کرنیوالے عمران خان کیساتھ ہیں۔ عمران خان کی سیاست کامرکز ومحور خالصتاً آزاد ،خودمختار ریاست کیساتھ ساتھ عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی ہے اغیار کی غلامی سے نجات کے بغیر ہم نہ تو قرضوںکے بوجھ تلے سے نکل سکتے ہیں اور نہ ہی ملکی وقار میںبہتری آسکتی ہے 75 سال سے حکومت پاکستان کی اور پالیسیا ں اغیار کی چلتی آرہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم دن بدن تنزلی کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں۔ قوم نے آزادی مارچ کے دوران جس طرح عمران خان کیساتھ کھڑے ہوکر حکمرانوںکو پیغام دیا ہے اگر ان میں اخلاقی جرات ہے تو فی الفور مستعفی ہوکر انتخابات کی طرف آئیں۔