• news

عمران خان پر ہونیوالے قاتلانہ حملہ سے دلی دکھ ہے:رانا نصیر احمد 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) نیو سول لائنز ویلفیئر سوسائٹی کے صدر حاجی رانا نصیر احمد خاں نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملہ سے دلی دکھ اور صدمہ پہنچا ہے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ عمران خان اوردیگر زخمیوں کو جلد صحت یاب اور شہید کارکن کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، اپنے ایک بیان میں حاجی رانا نصیر احمد خاں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے سیاسی وابستگی نہیں مگر عمران خان پر ہونے والے حملہ کے باعث شدید تشویش لاحق ہوئی ہے کیونکہ پاکستا ن سیاست میں تشدد کے فروغ کا کسی صورت متحمل نہیں تما م سیاسی جماعتوں کو رواداری و جمہوری اقدار کو فروغ دینا ہوگا ورنہ عد م برداشت کا رجحان بڑھتا رہے گا، انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ میری طرح راجپوت برادری سے تعلق رکھتے ہیں مگر میں نے ان جیسا خوشامدی نہیں دیکھا جو اپنی قیادت کی ہر بات پر سر تسلیم خم کرکے ہر سازش کی انجام دہی میں پیش پیش ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن