لانگ مارچ پر فائرنگ افسوسناک ‘ مذمت کرتے ہیں:عرفان الحسن بھٹی
سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی 131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ پر فائرنگ افسوسناک ہے بھرپور مذمت کرتے ہیں، سیاسی انارکی کا سبب بننے والے سیاسی بیانیے اور پرتشدد واقعات کا پاکستان ہرگز متحمل نہیںہو سکتا،پنجاب حکومت کے ناقص سکیورٹی انتظامات بہت سے شکوک وشبہات جنم دے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیاانہو ں نے کہاکہ سکیورٹی کے حوالے سے صوبائی حکومت کی کارکردگی سوالیہ نشان ہے،عمران خان سے سیا سی اختلافات اپنی جگہ مگر حکومت پنجاب کی ذمہ داری بنتی ہے وہ عمران خان کو سکیورٹی فراہم کرے۔