• news

حملہ واقعہ کو مذہبی ٹچ دینا لمحہ فکریہ ،قاتلانہ حملے کی غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہیے:جمیل منج 


رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت ) پیپلزپارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہاہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیرآباد سانحے کے زخمیوں کی جلد از جلد مکمل صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہاکہ حملہ آور کا واقعہ کو مذہبی ٹچ دینا لمحہ فکریہ ہے،عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مکمل شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہیے۔

ای پیپر-دی نیشن