عمران خان پر حملہ،ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش ہے:نیشنل کونسل فار انٹر فیتھ پیس اینڈ ہارمنی
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) نیشنل کونسل فار انٹر فیتھ پیس اینڈ ہارمنی کے رہنماؤں چیئرمین مولانا شکیل الرحمان ناصر سیکرٹری جنرل جاوید ولیم، مفتی سید عاشق حسین، پروفیسر کلیان سنگھ کلیان، پروفیسر مسعود احمد مجاہد، پادری امجد نیامت، حافظ سمیع اللہ، پنڈت راکیش چاند نے مشترکہ بیان میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاست اور مذہب کے نام پر دہشت گردی قابل مذمت ہے۔