• news

ایم ڈی واسا کاڈی ڈی او ہیلتھ کے ہمراہ علامہ اقبال ٹائون ستلج بلاک کا دورہ ،انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ


لاہور(خبرنگار)چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے ڈی ڈی او ہیلتھ کے ہمراہ علامہ اقبال ٹائون ستلج بلاک کا دورہ کر کے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں واسا لاہور کے اقدامات کا جائزہ لیا۔واسا لاہور کے انسداد ڈینگی اقدامات تسلی بخش قرار دیئے گئے تاہم ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام ڈائریکٹرز کو اپنے علاقوں کو مکمل سکین کرنے کے احکامات دیئے۔ایم ڈی واسا نے انسانی بنیادوں پر لوگوں کی ذاتی حوضیوں کو بھی صاف کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی لیکج ، گٹروں کی بندش کی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن بنائیں ، اس کے علاوہ واسا کے تمام دفاتر میں صفائی اور انسداد ڈینگی کے لیے سپرے کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ پرانی اشیا ، استعمال شدہ ٹائر،تعمیراتی ملبہ جو پانی کو ذخیرہ کرسکتا ہو فوری طور پر تلف کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن