سابق وزیراعظم پر حملہ، ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے:صاحبزاہ ابوالخیرزبیر
لاہور(خصوصی نامہ نگار )جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزاہ ابوالخیرمحمدزبیرنے عمران خان کے لانگ مارچ پر حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیرآباد میں انتہائی افسوسناک ہے۔ کنٹینر پرفائرنگ سے ایک آدمی جاں بحق ہوااورعمران خان سمیت ان کے بہت سے ساتھی زخمی ہوئے ہیں اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ درحقیقت یہ ملک کے امن وامان کو تباہ کرنے کی ایک سازش ہے بلکہ یوں کہئے کہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لیجاکراورملک کوغیر مستحکم کرنے کاایک گھناؤنا منصوبہ ہے۔ اسلام کے دشمن کا پاکستان کے دشمن کا جو ناکام ہوگا۔پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پرمعروض الوجود میں آیاہے اس پراللہ کے ولیوں کا سایہ ہے۔اسلام کے دشمنوں اور پاکستان کے دشمنوں کی اس قسم کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی لیکن یہ بات قابل غور ہے کہ کچھ عرصہ سے سیاست میں تشددکاجو رجحان پیدا ہواہے وہ بڑا خطرناک ہے اور افسوسناک ہے۔ اگرلوگ یہ سمجھتے ہیں بیلٹ کے بجائے بلٹ کے ذریعہ اپنے مخالف کو زیر کیا جائے اور اس کو شکست دی جائے تو یہ ان کی بھول ہے۔