پارٹی قیادت سیاست میں تشدد پر یقین نہیں رکھتی ہے:طارق محمود
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی (ن) لیگ کی قیادت نے واضح الفاظ میں شدید مذمت کرکے جمہوریت پسندی کا ثبوت دیا ہے پارٹی قیادت سیاست میں تشدد پر یقین نہیں رکھتی ہے مگر پی ٹی آئی رہنما بے بنیاد الزام تراشی کرکے انارکی بڑھانا اور حالات ابتر کرنا چاہتے ہیں جس سے انہیں گریز برتنا ہوگا یہ فعل ملک و قوم کے ہرگز مفاد میں نہیں، اپنے ایک بیان میں حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ بند گلی میں پھنسنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اب اداروں اور عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں، نام نہاد لانگ مارچ میں نہ لوگ نکلے نہ ہی اس کا کوئی نتیجہ نکلے گا قوم عمران خان کی مفاد پرستی سے آگاہ ہے۔