بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو زیادہ عرصہ دبانہیں سکتا :حاجی عبدلرزاق
کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی)معروف سیاسی سماجی شخصیت حاجی عبدلرزاق انصاری کرمانوالہ سپر سٹور والے نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی آزادی کی خواہش اور حق خودارادیت کی جدوجہد کو زیادہ عرصہ تک نہیں دباسکتا پاکستان کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے کشمیری عوام نے گزشتہ 75 برس میں بھارتی قابض افواج کا انتہائی دلیری سے بھرپور مقابلہ کیا اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے دوران اب تک لاکھوں شہدا نے اپنی جانوں کی قربانی پیش کی ہے۔