عمران خان حق وسچ کا علم لیکر میدان نکلے ہیں: وقاص محمود
نواں کوٹ(نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما و پی پی 141 کے امیدوار چودھری وقاص محمود مان نے کہاکہ عمران خان حق وسچ کا علم لیکر میدان نکلے ہیںجو اندرونی وبیرونی دشمنوں کی آنکھوں کا کانٹا بن چکے ہیں ان پر قاتلانہ حملہ حقیقی معنوںمیںملکی سالمیت پر حملہ ہے اللہ تعالیٰ نے عمران خان اورانکے ساتھیوں کو محفوظ رکھا اس پر ہم جتنا بھی شکرادا کریںکم ہے مگر دوسری طرف پرامن لانگ مارچ کو جس طرح ٹارگٹ کیا گیا ہے وہ ملکی حالات کو خراب کرنے کی کوشش ہے جو کو قوم کسی صور ت بھی برداشت نہیں کریگی ۔