پاکستان خطہ میں پائیدار امن کے قیام کا خواہاں ہے : امان اللہ سوہل
جھبراں(نامہ نگار)معروف سیاسی سماجی شخصیت چوہدری امان اللہ سوہل نے کہا ہے کہ پاکستان خطہ میں پائیدار امن کے قیام کا خواہاں ہے اور دہشت گردی و شر پسندی کو کچلنے کیلئے کلیدی کردار ادا کرچکا ہے اور اب بھی سماج دشمن عناصر کی سفاکانہ کارروائیوں کو روکنے کی خاطر عملی کاوشوں میں مصروف ہے پاکستان نے ہمیشہ ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کی خواہش کی ہے مگر بھارت خطے کا امن خطرے میں ڈالے ہوئے ہے جس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے۔