ہاوسنگ سکیم سنٹر ل پارک کے مالکان کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا
کاہنہ (نامہ نگار )ریاض احمد چوہان اور میاں طاہر جاویدنے تقریبا ً20 سال قبل سنٹر ل پارک ہاوسنگ سکیم کی مشترکہ طور پر بنیاد رکھی اور 2012ء میں اپنی پارٹنر شپ ختم کر نے کا باہمی معاہدہ کیا جس کی رو سے سنٹر ل پارک ہاوسنگ سکیم کاکنٹرول میاں طاہر جاوید جبکہ سنٹر ل پارک ہاوسنگ سکیم اور ائیر ایونیو کے کمرشل پلاٹس، آئی ٹی ٹاور گلبرگ کی دکانیں، سیلیکون ویلی کی 2369کنال مشترکہ اراضی سمیت ائیر ایونیو کے لگژری فلائٹس ریاض احمدچوہان کے سپرد کرنا طے پایامگر میاں طاہر جاویدنے 2012ء میںسنٹر ل پارک ہاوسنگ سکیم کاکنٹرول سنبھال لیا مگر تاحال2012ء میںطے ہونے والے باہمی معاہدہ پر عمل نہ کیا اور ٹال مٹول کرتا رہا جس پر قانونی اور اخلاقی طور پر یہ معاہدہ غیر فعال ہو گیا۔ اس پر ریاض احمدچوہان نے میاں طاہر جاوید کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا۔ عدالت نے حکم امتناعی جاری کردیا اور لوکل کمیشن مقرر کرکے 17نومبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔گرینڈ ایونیو کاہنہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریاض احمدچوہان نے کہا کہ میاں طاہر جاوید پنجاب سوسائٹی میں پراپرٹی ڈیلر تھا جسے میں نے تجربہ کار سمجھتے ہوئے بغیر کسی انوسٹمنٹ کے ائیر ایونیو ادردیگر سکیموں میں پارٹنر بنایا مگر اس نے محسن کشی کی اور میرے اربوں روپے کی جائیدادوں پر قابض ہوگیا۔