• news

پاکستان کی چین کو چاول برآمدات 421.94 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں 


بیجنگ (آئی این پی) چین کی کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات تاریخ میں پہلی بار 1,111,352.57 ٹن (ایک ملین ٹن سے زائد) کے حجم کے ساتھ 421.94 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئیں ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 کے پہلے 9 مہینوں کے دوران دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا۔
 اور چین نے 10 لاکھ ٹن سے زیادہ مختلف اقسام کے چاول درآمد کیے جس میں 45 فیصد اضافہ ہوا ۔بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے سابق کمرشل قونصلر بدر الزماں نے بتایا کہ پاکستان نے اس سال چین کو چاول کی برآمد کا 10 لاکھ ٹن ہدف مقرر کیا ہے جو بہت پہلے حاصل کر لیا گیا ہے اور یہ کہ اگر پاکستان میں سیلاب نہ ہوتا تو چین کو چاول کی برآمد موجودہ رقم سے دوگنی ہو جاتی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں حجم کے لحاظ سے یہ 674,646.876 ٹن سے زیادہ تھا جس کی مالیت 290 ملین ڈالر تھی۔ 2021 سے 131.91 ملین ڈالر کا اضافہ ہے۔ جی اے سی سی کے مطابق پاکستان کے ٹو ٹا چاول (کموڈٹی کوڈ: 10064020) کی چین کو برآمدات 159.72 ملین امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 87.75 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ ہے۔چین کو چاول کے برآمد کنندہ ظہیر احمد نے بتایا کہ پاکستان میں چاول کی اعلیٰ  اقسام، کافی نوجوان مزدور، بڑی زرخیز زمین اور زراعت کیلئے اچھے ماحولیاتی حالات موجود ہیں لیکن ٹیکنالوجی کی کمی کی وجہ سے پہلے کم اوسط پیداوار اور بیجوں میں کمی آئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن