تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج
لاہور(نیوز رپورٹر ) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 30 ہزار400کیوسک اور اخرج 60 ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد8ہزارکیوسک اور اخراج8ہزار کیوسک، خیرآباد پل آمد15ہزار100کیوسک، اخراج 15ہزار100کیوسک،جہلم (منگلاکے مقام پرآمد7ہز ار400کیوسک اور اخراج 35 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد6ہزار100کیوسک اور اخراج2ہزار کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد62ہزار900کیوسک اور اخراج 56 ہزار400کیوسک،چشمہ57ہزار700کیوسک اوراخراج60ہزارکیوسک، تونسہ آمد 52 ہزار100کیوسک اور اخراج 41ہزار 100کیوسک، گدو آمد39ہزار900کیوسک رہا۔