ایل ڈی اے نے شہریوں کی سہولت کیلئے یونیورسل نمبر جار ی کر دیا
لاہور(خبرنگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامرا حمد خان کی ہدایت پر ایل ڈی اے کا اہم ترین اقدام شہریوں کی سہولت کیلئے یونیورسل نمبر111-111-532 جار ی کر دیا ہے۔شہری اب یونیورسل نمبر کے ذریعے ایل ڈی اے کے نمائندے سے بات کر کے متعلقہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ایل ڈی اے سے معلومات کے حصول کے لیے موبائل فونز اورلینڈ لائن دونوں نمبروں سے یونیورسل نمبرڈائل کیا جا سکتا ہے،شہری موبائل فون سے یونیورسل نمبرملانے کے لئے پہلے042ڈائل کریں۔