پی ٹی آئی کاعمران خان کنٹینر فائرنگ کیس سے زیادہ سیاست پر فوکس :حسن مرتضیٰ
لاہور(نمائندہ خصوصی)پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ابھی تک اپنے ڈویژن میں عمران خان پر ہونے والے حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کروا سکے۔ پنجاب اسمبلی کی سپیشل نشست تو بلا لی گئی مگر پرویز الٰہی ایف آئی آر درج نہیں کرا سکے۔ شہید ہونے والے 3 بچوں کے باپ معظم نواز کے قتل کی ایف آئی آر بھی پنجاب حکومت گول کر گئی۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ تحریکِ انصاف عمران خان کنٹینر فائرنگ کیس میں تحقیقات سے زیادہ سیاست پر فوکس کر رہی ہے۔ حیرت ہے ملزم کی اقبالی بیان پنجاب پولیس کے تھانوں سے ریلیز ہو رہے ہیں اور پرویز الٰہی کو پتہ بھی نہیں۔ انکا کہ ہنا تھا کہ عمران خان کے زخمی ہونے پر جو لوگ کپتان کو پسند نہیں انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ مضحکہ خیز ہے۔ اعجاز چوہدری اور احمد چٹھہ کے مطابق انہیں اگر حملے کا پہلے پتہ تھا تو پنجاب حکومت نے حفاظتی انتظامات کیوں نہ کئے۔ فواد چوہدری اور اسد عمر سمیت تحریکِ انصاف رہنماو¿ں کے شر انگیز بیانات سے پاکستان عدم استحکام کا شکار ہوگا۔