• news

ٹی ایل پی پرامن جماعت،50 نعشیںگرنے پر بھی گولیاں نہیں چلائیں:سعد رضوی


لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ عمران خان کی گولیوں کا الزام لبیک پر دھرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ہم نے تو گولیاں تب نہیں چلائیں جب 50 نعشیں ہمارے گھر پڑی تھیں۔ یہ قاتل گولیوں کا کام ان کا ہے جن کے نام لئے جا رہے ہیں۔ ہم تو پہلے کہتے تھے اس کو سامنے لاو¿ جو تمہاری حکومت میں لبیک پر گولیاں چلاتا رہا۔ گزشتہ روزعلامہ سعد حسین رضوی نے کہا کہ خیبرپی کے میں تمہاری حکومت ہے حویلیاں میں لبیک پر گولیاں کس نے چلائیں؟۔ آج پنجاب میں تمہارے کنٹینر پر گولیاں کون چلا رہا ہے۔ پوچھو اپنی حکومت سے۔ علامہ سعد حسین رضوی نے کہا کہ اب وہ ننگے ہوں گے جو آج تک چھپ کر گولیاں چلاتے رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن