چیئر مین تحریک انصاف نظریاتی کی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیلٹ کے فیصلے بلٹ سے کرنے سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے پاکستان کو گولی لاٹھی سے نہیں چلایا جا سکتا پاکستان کو جمہوری قدروں اور ووٹ کے ذریعے چلانا ہو گا مخالف کو ووٹ سے گرانے کا رستہ اپنا نا ہو گا اختر ڈار نے کہا کہ عمران خان شکر ادا کرے کہ پی ڈی ایم نے اپنے اور ان کے گند کا ٹوکرا اپنے سر پر اٹھا کر عمران خان کو پاپولر لیڈر بنا دیا ہے جبکہ اپریل 22 مئی میں عمران کی مقبولیت ختم ہو چکی تھی ۔