• news

سکون،اطمینان قلب صرف ذکرالٰہی میں ہے:میاں محمد جمیل 


لاہور(خصوصی نامہ نگار )تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے جامع ا¿بی ہریرہ کریم بلاک اقبال ٹاو¿ن میں گزشتہ روزکہا کہ سکون اوراطمینان قلب صرف ذکرالٰہی میں ہے۔ خواہشات اوردنیاداری نے انسان کو مقصدحیات سے دور کردیاہے۔ اصلاح معاشرہ وانقلاب کے دعویداربھی اپنے فرائض سے غافل ہیں۔ بدامنی اوربے راہ روی نے معاشرے کو گھیررکھاہے ، ایسے حالات میں عقیدہ وعمل کے بارے میں نئی نسل کی رہنمائی فرض ہے تاکہ معاشرے کو مثالی بنایاجائے۔میاں محمدجمیل نے کہا کہ قرآن وحدیث کے رہنما اصولوں کو معاشرے میں عام کیا جائے تاکہ بے راہ روی کے آگے بند باندھا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ علمائ کرام ،خطبائ،اساتذہ اوروکلاءمعاشرے کا تعلیم یافتہ طبقہ ہے وہ معاشرے کی اصلاح کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

ای پیپر-دی نیشن