ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے کیخلاف والدہ عدالت پہنچ گئیں
اسلام آباد(وقائع نگار)سینئر صحافی واینکر مرحوم ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے کے خلاف والدہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا علوی نے بطور پٹشنر بائیو میٹرک تصدیق کروائی لی، درخواست میں کہاگیاہے کہ 3 نومبر کو ارشد شریف کی فیملی کے فوکل پرسن نے انتظامیہ سے رپورٹ مانگی، انتظامیہ نے کہا ان کے پاس پوسٹمارٹم رپورٹ نہیں پولیس کے پاس ہے، فیملی فوکل پرسن پولیس کے پاس گئے تو انہوں نے بھی انکار کرتے ہوئے انتظامیہ سے رابطے کا کہہ دیا،پمز انتظامیہ سے بارہا رابطہ کیا نہ انکار کرتے ہیں نہ رپورٹ فراہم کرتے ہیں،پمز اور لوکل انتظامیہ نے ارشد شریف فیملی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ متعلق اندھیرے میں رکھا ہوا ہے،شہید ارشد شریف کی فیملی کی مشکل وقت میں رپورٹ کے لیے تذلیل کی جا رہی ہے،پٹشنر کو شک ہے کہ حقائق مسخ کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں رد وبدل کیا جا سکتا ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پورے عمل کو شفاف بنانے کے لیے ارشد شریف فیملی کو ہر لمحہ آگاہ رکھا جائے،بغیر کسی تھرڈ پارٹی کی مداخلت کے پورے عمل کو آگے بڑھانے کی ہدایت کی جائے،ارشد شریف فیملی کے فوکل پرسن کو پورے عمل میں شامل کیا جائے،پوسٹ مارٹم رپورٹ ارشد شریف فیملی کو فراہم کی جائے بغیر فیملی اجازت پبلک نہ کی جائے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ